تازہ تر ین

پاکستان میں ان دنوں نیٹ فلکس کی کون سی سیریز زیادہ مقبول ہیں؟

کراچی: (ویب ڈیسک) نیٹ فلکس دنیا کامشہور ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جس کو پاکستان میں بھی بےحد مقبولیت حاصل ہے۔
دنیا بھر میں نیٹ فلکس کی بے مثال ہارر ویب سیریز ’اسٹرینجر تھنگز ‘کے خوب چرچے ہیں جو کہ پاکستان میں بھی بےحد پسند کی جا رہی ہے۔ تاہم ان دنوں پاکستان میں نیٹ فلکس کی کونسی سیریز سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔
اسٹرینجر تھنگز: اسٹرینجر تھنگز کے تمام سیزنز نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کی لیکن اسٹرینجر تھنگز کا چوتھا سیزن پاکستان میں نیٹ فلکس پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے جبکہ پاکستانی شائقین اس کے پانچویں سیزن کا بھی بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔اسٹرینجر تھنگز کی کہانی امریکہ میں موجود افسانوی قصبے ہاکنز میں رہنے والے چھ دوستوں، ان کی فیملی اور ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جنھیں عجیب الخلقت مخلوق اور واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شی: بھارتی مصنف امتیاز علی کی لکھی ہوئی سیریز شی کو بھی پاکستان میں بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور یہ دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ اس سیزن کی کہانی ایک پولیس کانسٹیبل کے گرد گھومتی ہے جو خفیہ طور پر ممبئی میں رہ کر کام کرتی ہے۔
دی لانگسٹ نائٹ: دی لانگسٹ نائٹ کی کہانی نفسیاتی مریضوں کی جیل میں رہنے والے ایک قاتل کے گرد گھومتی ہے، کرائم اور تھرلر سے بھرپور یہ سیریز پاکستان میں نیٹ فلکس پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
دی ایمبریلا اکیڈمی: دی ایمبریلا اکیڈمی کی کہانی پر اسرار طور پر پیدا ہونے بچوں کے گرد گھومتی ہے جنھیں ایک رئیس پال کر دنیا کو بچانے کا کام لیتا ہے۔ یہ پاکستان میں نیٹ فلکس پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
ونکینزو: جہاں پاکستانی شائقین کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے فین ہیں وہیں کورین سیریز دیکھنے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں 20 اقساط پر مشتمل جنوبی کوریا کی ونکینزو سیریز شائقین کو بہت پسند آرہی ہے اور پاکستان میں یہ پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain