تازہ تر ین

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ 19 جولائی کو ساڑھے بارہ بجے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain