تازہ تر ین

گال ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں

گال: (ویب ڈیسک) گال ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی کمزور ثابت ہوئی۔ یکے بعد دیگر کھلاڑی پویلیئن لوٹنے لگے۔
گال ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 24 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ جس میں اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے لیکن پاکستانی بیٹسمین دباؤ میں نظر آئے اور زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے لگی۔
بیشتر کھلاڑی ڈبل رنز کی لائن میں نہ آ سکے اور سنگل رنز پر ہی پویلیئن لوٹ گئے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں گر چکی تھیں۔
قومی ٹیم کے سلامی بیٹرز عبداللہ شفیق اور امام الحق 13 اور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 24 رنز بنا رکھے تھے جب کہ کپتان بابراعظم 1 اور اظہر علی تین رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 198 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain