Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میسی کا ارجنٹائن کی ورلڈ کپ شکست پر جذباتی پیغام
    • گوجرانوالہ میں 220 ملی میٹر بارش، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • لاہور کے اسپتال میں پنجاب کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب
    • امریکا کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا، ایران اب بھی مضبوط عسکری صلاحیت رکھتا ہے
    • ایران کا اسپین کو فلسطینی حمایت پر خراجِ تحسین
    • حکومت کا ڈیزل درآمد پر PSO کو خصوصی اختیار، دیگر کمپنیوں پر پابندی
    • نئی اے آئی چپس سے گوگل جیمنی کی کارکردگی میں 10 گنا بہتری
    • ورڈپریس خامیوں سے ہیکرز کا حملہ، لاکھوں ویب سائٹس خطرے میں
    • راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ الرٹ جاری
    • لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ سیاحوں کے لیے بند
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • گیانا کشتی حادثہ: 27 لاشیں برآمد، عملے کی غفلت پر تحقیقات شروع
    • پاکستان نے قومی جیم اسٹون پالیسی منظور کر لی، 2030 تک 50 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف
    • پیٹرول ڈیلرز کی روزانہ قیمتوں کے نظام کی حمایت، 8 فیصد مارجن بڑھانے کا مطالبہ
    • امریکی فوج کا ایران پر تازہ حملوں کا سلسلہ مکمل ہونے کا اعلان
    • امریکا کا مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر عالمی سطح پر احتیاطی انتباہ جاری
    • کینوا کی پی آئی اے کی نئی شناخت کے لیے قومی مقابلے کی تجویز
    • غزہ میں اسرائیلی حملے میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینی جاں بحق
    • ایم ایس ایف کا اسرائیل سے زیرِ حراست فلسطینی طبی عملے کی رہائی کا مطالبہ
    • ٹرمپ نے کینیڈا کی بعض اشیا پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران کو گرفتار کیا جائے، وزیراعظم غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں، فضل الرحمان

    By Khabrain Newsجولائی 21, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنوں: (ویب ڈیسک) حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے۔
    جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جے یو آئی کے علما کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، ہمیں بتایا جائے قاتل کون ہے، ورنہ قتل کی ذمہ داری ریاستی ادارے قبول کریں، دینی مدارس پر اداروں کا قبضہ ہے، مدارس کو دہشت گردی کا مرکز کہا جارہا ہے، اور پھر مدارس کے علما سے تعاون بھی لیا جارہاہے۔
    انہوں نے کہا کہ پریشان کن صورتحال ہے، ادارے ملک کو مذاق نہ بنائیں اور اس میں اپنی سیاست نہ کریں، کیا ریاست چاہتی ہے کہ ہمارے نوجوان جذبات میں آکر بندوق اٹھالیں، علما ساتھ نہ کھڑے ہوتے تو فوج ملک کو نہیں بچاسکتی تھی، اس کے باوجود ہمیں سزا دی جارہی ہے۔
    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اردگرد پاگل اور بے وقوف جمع ہیں جو ایک احمق کے پیچھے دوڑ رہے ہیں، جس کیخلاف جہاد ہونا چاہیے وہ کہتا ہے ہم جہاد کررہے ہیں، ہم آپ کےلیے زمین اتنی گرم کردیں گے کہ یوتھیو کے گرم تلوے اس پر نہیں رکھے جاسکیں گے، تمہاری چھوٹی چھوٹی تتلیوں کے پر اس گرمی کو گرداشت نہیں کرسکیں گے، عمران خان تم حد میں رہو۔
    فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے عمران خان کے پیچھے کونسی قوتیں ہیں، یہی فوج آپکو سپورٹ کر رہی تھی اور ہمیں اعتراض تھا، تب آپ کے نزدیک فوج اچھی تھی، آج جب جنرل نیوٹرل ہوگیا تو تم اسے جانور کہہ رہے ہو، ہم تمہارے آقاؤں کو جانتے ہیں، یہ بھی تمہیں آقا نے پڑھایا ہے کہ مجھے گالی دیا کرو پاکستان میں یہی سیاست چلتی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف غیر ضروری شرافت دھکا رہے ہیں، میں نے حکومت کو کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، رانا ثنا کو حرکت میں لاؤ، کیوں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔
    فضل الرحمان نے کہا کہ جو معاشی بحران چار سال میں پیدا کیا گیا ، ہمیں کہا جا رہا کہ اسے چار دن میں ختم کرو، یہ قلیل مدتی حکومت ہے، اسے چاہیے طویل مدتی کی بجائے قلیل مدتی فیصلے کرے، میں نے عوامی مخالفت کے پہلو سے قیمتیں بڑھانے سے اختلاف کیا تھا، میں نے پہلی ہی میٹنگ میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے بات مت کرو، نئی شرائط پر معاہدہ کرو، لیکن سب لوگوں کی دوسری رائے آگئی تو میں کیا کرسکتا ہوں، میں اور نواز شریف بھی بے بس ہوگئے۔
    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک جج ان کے حق میں فیصلہ دیتا ہے، اس جج کا داماد الیکشن لڑ رہا ہے اور اس کی حمایت بھی کررہا ہے، اس کے سارے کیس وہ اپنے پاس بھی رکھنا چاہتا ہے، ایسا نہیں چلے گا، انصاف کی کرسی پر بیٹھا شخص انصاف کے تقاضے پورے کرتا نظر آنا چاہیے، ہم عدلیہ کو شک و شبہ سے بالاتر دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ان کے فیصلوں پر کوئی اعتراض کرسکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گوجرانوالہ میں 220 ملی میٹر بارش، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

      لاہور کے اسپتال میں پنجاب کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب

      حکومت کا ڈیزل درآمد پر PSO کو خصوصی اختیار، دیگر کمپنیوں پر پابندی

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.