تازہ تر ین

امریکی ایوان نمائندگان نے”چپس اینڈ سائنس” قانون کی منظوری دے دی

امریکا: (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے”چپس اینڈ سائنس” قانون کی منظوری دے دی، بل کے تحت چپ میکنگ کے شعبہ میں چینی اجارہ داری ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
کانگریس کے 280 بلین ڈالر کے چپس اور سائنس ایکٹ منظور کرنے سے امریکی صدر جو بائیڈن کو آنے والے وسط مدتی انتخابات میں مدد ملے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک سال سے زیر التوا بل کی منظوری امریکی صنعتی پالیسی میں ایک غیر معمولی پیش رفت ہے، بل کے تحت امریکی سیمی کنڈکٹر کو 52 بلین ڈالر کی سرکاری سبسڈی دی جائے گی، جبکہ سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے 10 سال میں 200 بلین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
ایوان اور سینیٹ کے درمیان مہینوں کی بات چیت کے بعد، گزشتہ روز کی منظوری نے چپ سازوں کے امریکی پلانٹس کی تعمیر کے منصوبوں پر نظر ثانی کرنے کے بڑھتے ہوئے خطرے کو حل کر دیا ہے۔
ایوان کے اراکین نے جمعرات کو بل کو صدر کو بھیجنے کے لیے ووٹنگ کرائی، بل کے حق میں 243 جبکہ مخالفت میں 187 ووٹ آئے، بل اب آنے والے دنوں میں دستخط کیلئے صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain