تازہ تر ین

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈنگ کے راز سامنے کیوں نہیں آ رہے؟، فوادچودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈنگ کے راز ابھی تک سامنے کیوں نہیں آ رہے؟
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، قانون کا مقصد ہے ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے ز ائد ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔
اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ فراہم کرتا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈنگ کے راز ابھی تک سامنے کیوں نہیں آ رہے؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain