تازہ تر ین

شرجیل میمن کا الیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں چئیرمین پی ٹی آئی نے قوم سے دھوکا کیا مگر انہیں صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے دباؤ کے باوجود الیکشن کمیشن نے کسی خوف کے بغیر آئین کے مطابق فیصلہ دیا۔ اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے بھی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر امریکا مخالف عمران نیازی امریکا کی فنڈنگ پر سیاست کرتا رہا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری سیاست جھوٹ اور جھوٹے بیانات پر محیط ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain