تازہ تر ین

فیصل آباد: گیس سلنڈرز کی غیر قانونی دکانیں شہریوں کیلئے خطرے کی علامت بن گئیں

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں متعدد مقامات پر قائم گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کی دکانیں شہریوں کیلئے خطرے کی علامت بن گئیں اس کے باوجود حکام ضروری اقدامات اٹھانے سے گریزاں ہیں۔
فیصل آباد کے بیشتر رہائشی علاقوں اور مین شاہراہوں پر گیس سلنڈرز کی ری فلنگ کا غیر قانونی دھندہ عروج پر پہنچ گیا، گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کے دوران متعدد بار جان لیوا حادثات بھی رونما ہوئے لیکن حکام اقدامات اٹھانے میں غیر سنجیدہ ہیں جس کی وجہ سے اس غیر قانونی دھندے میں ملوث بااثر عناصر کو بھی لگام نہ ڈالی جاسکی۔
معاملے پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کہتے ہیں کہ گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ ادارے غیر قانونی گیس ریفلنگ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔ تا کہ بڑھتے ہوئے حادثات پر بھی قابو پایا جاسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain