تازہ تر ین

یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے،شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے اور شہادت امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔
یوم عاشور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ کربلا میں جذبۂ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم و استبداد پر کاربند قوتوں کو للکارا ، امام حسین اور ساتھیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین کوجلاء بخشی، اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والےعزم و ہمت اور بہادری کا استعارہ بن گئے۔
وزیر اعظم نے کہا اہلبیت کی قربانیاں اہل ایمان کو ابتلاء و آزمائش میں حوصلہ دیتی ہیں، وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے کیلئےصبر،ہمت،یکسوئی کو اپنا کر ہی کامیابی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain