تازہ تر ین

یونان کو یورپی یونین کے سرویلیئنس فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان

ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان کو 12 سال بعد یورپی یونین کے “انہانسڈ سرویلیئنس” فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یونان کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یونان کو 20 اگست سے یورپی یونین کے “انہانسڈ سرویلیئنس” فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس اقدام سے ملک کو اپنی بہتر معاشی پالیسی ترتیب دینے کی آزادی میسر آجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 12 سال کے بعد ہمارے ملک کیلئے ایک مشکل باب بند ہونے جا رہا ہے، یونان اب یورپین نارملٹی کی طرف لوٹ رہا ہے اوریونان کیلئے یورو زون سے استثنیٰ کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونان کی جانب سے پالیسیوں میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے حوالے سے تمام شرائط پر عمل درآمد کیا گیا ہے جس کے بعد یورپی یونین کے نائب صدر کی جانب سے ایک خط کے ذریعے یونان کو سرویلیئنس فریم ورک سے خارج کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یونان کی معاشی ترقی اور معاشی پالیسیاں مذکورہ فریم ورک کے تحت 2018 سے یورپی یونین کی جانب سے مانیٹر کی جا رہی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain