تازہ تر ین

چترال: سیلابی ریلے میں 7 افراد بہہ گئے، 5 کی لاشیں برآمد

چترال : (ویب ڈیسک) چترال میں خاتون سمیت7 افراد سیلابی ریلےمیں بہہ گئے جن میں سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
چترال میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور سیلابی ریلے میں خاتون سمیت 7 افراد بہہ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ 2 افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔اس کے علاوہ چترال میں سیلابی ریلےمیں پھنسے 15 افراد کو بچا لیاگیا۔
اس سے قبل وادی نیلم کے علاقے رتی گلی میں بادل پھٹنے سے نالے میں طغیانی آگئی، ریلے میں بہہ جانے والے 5 سیاحوں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
رتی گلی کلاؤڈ برسٹ کے بعد علاقے میں پھنس جانے والے دو سو سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیاہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain