تازہ تر ین

کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی اور سستی کرنے کیلئے الگ الگ درخواستیں

کراچی: (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو الگ الگ درخواستیں دے دیں۔
کے الیکٹرک نے سہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی الگ الگ درخواستیں نیپرا میں جمع کرائیں جس میں بجلی سستی اور مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 14 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے اور یہ اضافہ اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی دائر کی ہے جس میں بجلی 3 روپے47 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 6 ارب 25 کروڑ کا ریلیف دینے کی درخواست کی ہے۔
نیپرا کے الیکٹرک کی دونوں درخواستوں پر31 اگست کو سماعت کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain