تازہ تر ین

اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو سیلاب فنڈ کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت

کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کے صدور کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کمرشل، مائیکرو فنانس بینکوں کو سیلاب فنڈ کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک اپنی برانچز پر فلڈ ریلیف فنڈ کے بینرز آویزاں کریں، ویب سائٹ، اے ٹی ایم اسکرینز کے ذریعے بھی تشہیر کی جائے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ’صارفین کو فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرانے کی ترغیت دی جائے، بینک صارفین کو ایس ایم ایس الرٹ بھی بھیجے جائیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کو بھی آگاہ کیا جائے۔
اسٹیٹ بینک نے اپنے مراسلے میں بینکوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی تشہیر کی ہدایت کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain