تازہ تر ین

مشہور بھارتی کامیڈین راجو شریواستو کی طبیعت بحال ہونے لگی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مشہور بھارتی مزاحیہ فنکار راجو شریواستو کو دل کا دورا پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اب ان کی حالت بحال ہونے لگی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجو شریواستو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 10 اگست کے روز راجو شریواستو کو دل کا دورا پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا تھا اور بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی طبیعت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے تاہم اب بھی وہ بیہوشی کی حالت میں ہیں اور انہیں ہوش نہیں آیا ہے۔
راجو شریواستو اس وقت نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجو شریواستو کے بھائی دیپو شریواستو نے اپنے بھائی کے وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجو شریواستو ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی طبیعت بحال ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجو کو وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، لیکن انکی طبیعت اب بحال ہو رہی ہے، ڈاکٹر ز ان کے علاج کیلئے اپنی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راجو شریواستو کے پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ فنکار کی زندگی اور صحتیابی کیلئے دعا کریں، انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت جلد اچھی خبر کی توقع ہے، ڈاکٹرز کو امید ہے کہ راجو کی طبیعت پوری طرح بحال ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ راجو شریواستو بھارت کے مقبول اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں سے ایک ہیں، وہ 1980 سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے منسلک ہیں۔
اداکار کو بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی اور انہوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain