تازہ تر ین

شعیب ملک کا انعامی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا۔
شعیب ملک کے پی ایل میں میرپور خاص رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی انعامی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کے پی ایل کے سیزن ٹو میں میرپور رائلز بغیر مقابلے کے لیے فاتح قرار پانی ہے۔
میر پور رائلز اور باغ اسٹالیئنز کا فائنل بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کے بعد میرپور رائلز کو لیگ مرحلے میں ٹیبل پر زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر چیمپئن قرار دے دیا گیا۔ کے پی ایل لیگ میں بہترین کارکردگی کے باعث شعیب ملک مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔
مین آف دی کیچ قرار دیئے جانے کے بعد شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اس کی رقم سیلاب متاثرین کو دیں گے۔ “میں مین آف دی ٹورنامنٹ جیتنے اور مزید ایک اور ٹرافی اٹھانے پر خوش ہوں، میں یہ ایوارڈ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرنا چاہتا ہوں، ہمیں ہر چیز سے بالا تر ہو کر بحیثیت قوم اکٹھے ہونا چاہیے”
شعیب ملک نے لکھا کہ میں اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain