Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے ڈیزل کی نئی قیمت 398روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی
    • حوثیوں کا ساحلی شہر موخہ پر قبضہ3 سعودی شہریوں پر حملہ یمنی وزیر دفاع کی یر غمال بنانے کا دعوع
    • مودی کی مسلم دشمنی 3 سال میں 786مساجد مزارات مدارس عیدگاہیں مسمار
    • ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی، سڈنی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
    • وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی  کی منظوری دے دی
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہمکمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • سی ایم بائیک سکیم فیز ٹو کی زبردست پزیرائی 2 دن میں 4لاکھ 32 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن
    • ،بھارت دہشتگرد ملک کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا پاکستان
    • سعودی عرب کا تحفظ ‘ سلامتی امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے:مولانا فضل الرحمن
    • بنگلہ دیش کے خلیل الرحمن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے81ویں اجلاس کے صدر منتخب
    • نئے صوبوں پر بڑا فیصلہ حکومت کا پارلیمیٹ سینٹ میں بحث کرانے کا اعلان
    • ن لیگی قیادت کاملکی صورتحال نئے صوبوںپر مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
    • ایرانی حملوں میں امریکی جنگی جہازوں کا بڑ نقصان اتہران اب خطے کا غنڈہ نہیں رہا ٹرمپ
    • ملکی سیاست میں بڑی ہلچل2 سال قبل ہی عام انتخابات کی تیاسریاں شروع اسلا م آباد
    • چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا معاملہ: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا
    • پاکستان ‘ ترکیہ کا مسئلہ فلسطین پر مشترکہ موقف برقرار رکھنے پر اتفاق
    • عدلیہ اتنی کمزور نہیں کہ سیاسی جماعت کی ھمایت درکار ہو اسلام باد ہائی کورٹ
    • جی ڈیISPR کی اے پی این ایس’ سی پی این ای کے سینئر ممبران سے ملاقات
    • ایران کا ڈونلڈ ٹرمپ پر اکشے کمار کی میمز کے ذریعے طنز
    • صدر مملکت آصف زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شوکت ترین کی گفتگو سن کردکھ ہوا،وطن پراٹیک نہ کریں،اقتدار کی ہوس میں ملک تباہ نہ کیا جائے، خواجہ آصف

    By Khabrain Newsاگست 29, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سیالکوٹ: (کوہ نورنیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیلاب میں ہمارے ہزاروں لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، روزگار کے ذریعے تباہ ہو گئے ہیں، نہیں معلوم آنے والے دنوں میں فصلوں کا کیا بنے گا؟ قحط کی صورتحال بھی ہو سکتی ہے تو ایسے حالات میں پی ٹی آئی کی دو آڈیوز سامنے آئی ہیں اور ان میں جو گفتگو ہوئی ہے وہ سب نے سن لی ہے۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شوکت ترین کی گفتگو سن کر انتہائی دکھ ہوا، اس وقت وطن پر اٹیک نہ کریں، ہمیں اٹیک کریں، اقتدار کی ہوس میں ملک کو تباہ نہ کیا جائے، آئی ایم ایف کے پیسے قوم کے لیے ہیں، مہنگائی سے نجات کیلئے ہیں۔
    انہوں نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو کر سری لنکا بن جائے، انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی، اقتدار مستقل نہیں ہوتا، وزارت عظمیٰ آج چوتھی بار مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، مصیبت کے وقت بھی یہ لوگ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں وطن سے محبت ہے تو اس منصوبے پر عمل نہ کریں، ملک مشکل میں ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا یہ منصوبہ بھی بالکل اسی طرح ناکام ہو گا جیسے پہلے منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔
    ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ انہیں ہمارے ساتھ اختلاف کرنا ہے تو کر لیں، ہم وفاق میں حکومت کر رہے ہیں اور سارے ملک کی ذمہ داری لیتے ہیں۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم مل کر اس آفت کا مقابلہ کرے، تمام اختلافات و رنجشیں پس پشت ڈال کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دے، سیلاب متاثرین ہماری امداد کے منتظر ہیں، جو محفوظ علاقوں میں ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ متاثرین کی امداد کریں۔
    سینئر سیاستدان اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے بھی کہا ہے کہ سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، اس وقت مشکل وقت کا مقابلہ کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.