تازہ تر ین

روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 1ارب 16 کروڑ ڈالر قرض ملنے کے باوجود انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں واضح کمی نہیں ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
توقع تھی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1ارب 16کروڑ ڈالرموصول کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میںِ کمی شروع ہوجائیگی۔
انٹر بینک میں ڈالر کم تو ہوا لیکن صرف 15پیسے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 218 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 221روپے کا ہوگیا۔ تاہم آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد سے ڈالر اب تک انٹر بینک مارکیٹ میں 3 روپے 32 پیسے کم ہو چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain