Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کپتانی چھوڑنے کے بعد دھونی وہ واحد شخص تھے جنہوں نے میسج کیا: ویرات کوہلی

    By Khabrain Newsستمبر 5, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی سابق انڈین کھلاڑیوں پر برس پڑے اور پاک بھارت میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں سب کو حیران کر دیا۔
    میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے انکشاف کیا کہ ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کے بعد مہیندرا سنگھ دھونی وہ واحد شخص تھے جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا، اگر کسی نے مجھے مشورہ دینا ہے تو وہ میڈیا کو بتانے کے بجائے مجھ سے خود بات کرے، گزشتہ ایک سال سے بہت دل شکستہ تھا، جنوبی افریقا سے شکست کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑتے وقت میری ذہنی کیفیت اچھی نہ تھی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑی تو مجھے صرف ایک شخص نے پیغام پہنچایا، جن کے ساتھ میں ماضی میں کرکٹ کھیلتا رہا تھا، اور وہ دھونی تھے، اس بُرے وقت انہیں ہمدردی اور سہارے کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی تھی، بہت سارے لوگوں کے پاس میرا نمبر ہے، کئی لوگ مجھے مشورے دیتے رہتے ہیں جبکہ کئی لوگ تو میرے کھیل کے بارے میں ٹی وی پر بیٹھ کر تبصرے کرتے ہیں مگر جب مجھے ان کی ضرورت تھی تب ان میں سے کسی نے بھی مجھے تسلی دینے یا ہمدردی کا اظہار کرنے کیلئے ایک مسیج تک نہ کیا۔
    ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنی کرکٹ پوری ایمانداری سے کھیلتا ہوں، جب بھی میں کھیلوں گا اپنی پوری ایمانداری سے کھیلوں گا، اگر آپ کو مجھے کچھ مشورہ دینا ہے تو آپ مجھ سے براہ راست بات کرسکتے ہیں، جب آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ مجھ سے حقیقت میں کچھ کرنے کا کہتے ہیں، جب مجھے کسی کے ساتھ کھیل کے حوالے سے بات کرنی ہوتی ہے تومیں خود چل کر اس شخص کے پاس جاتا ہوں اور میں ذاتی حیثیت میں اس کے پاس پہنچتا ہوں، اسے مشورے دیتا ہوں کیونکہ پوری دنیا کے سامنے بیٹھ کر مشورے دینے کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔
    سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ دھونی نے مجھے میرے مشکل وقت میں حوصلہ دیا، بھارتی کرکٹ میں دھونی وہ واحد شخص ہیں جن کے ساتھ مجھے دلی لگاؤ محسوس ہوتا ہے، مجھے ان سے کچھ نہیں چاہئے نہ ہی انہیں مجھ سے کچھ چاہئے لیکن آپ کا بہت ہی کم لوگوں کے ساتھ حقیقی لگاؤ ہوتا ہے اور یہ لگاؤ دو طرفہ تحفظ جیسا ہوتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔

      ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز

      خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.