تازہ تر ین

مسلم لیگ (ق) کا لاہور میں پاور شو، پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کا لاہور میں پاور شو، 10 ارکان اسمبلی نے بھرپور یکجہتی کرتے ہوئے پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، پارلیمانی پارٹی نے چودھری پرویزالہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پرویزالہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے لیڈر ہیں۔
اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پوری پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ پرویز الٰہی کے شانہ بشانہ ہیں۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی، صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain