Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اور سعودی عرب ملکر داخلی، علاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے:وزیر داخلہ

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے میں مزید وسعت اور بہتری لائیں گے۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔ دونوں ممالک ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔
    پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عزت مآب نواف بن سعیدالمالکی نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی رہائشگاہ کا دورہ کیا، ملاقات کے دوران پاک، سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پربات چیت کی گئی۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان روڑٹو مکہ پراجیکٹ تعاون معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات سے متعلق مختلف پروگرامز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کیلئے ہنگامی انسانی امداد پرسعودی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔
    وزیر داخلہ نے پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ 2022 کے کامیاب انعقاد پر سعودی سفیر کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ پاکستانی عازمین حج و عمرہ کیلئے انتہائی سود مند ہے۔ روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے میں مزید وسعت اور بہتری لائیں گے۔ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدد اور معاونت کی ہے۔ سیلاب زدگان کی بروقت امداد سے حکومت کی متاثرین کی بحالی میں مدد ملی، شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات میں شرکت میرے لئے ایک اعزاز ہوگا۔
    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بہت خوش ہیں۔سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے ثقافتی تقریبات کاانعقاد کیاجارہا ہے۔پاکستان اورسعودی عوام کو مزید قریب لانے کے لئے ثفافتی تقریبات کااہتمام کیا جارہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.