تازہ تر ین

جج دھمکی کیس:عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی۔
جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے معاملے پراسلام آباد ہائی کورٹ چھٹی کے روز کھل گئی۔عمران خان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست دائر کرنے کے لیے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان ہائیکورٹ پہنچے۔عمران خان کی جانب سے بائیو میٹرک سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔
جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست بھی تیار کی گئی ہے۔ آج ہی جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کےکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain