تازہ تر ین

اکتوبر، نومبر کے مہینے خطرناک ہیں، منظور وسان کا دعویٰ

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر کے مہینے بڑے خطرناک ہیں۔
منظور وساں جو اپنے خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ انہوں نے اکتوبر اور نومبر کے حوالے سے ایک اور دعویٰ کر دیا۔
پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات 2023 میں ہوں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انتخابات ایک سال کے لیے بڑھا دیئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پرانے چہرے تھوڑا آرام کریں گے اور نئے چہرے جیلوں میں جائیں گے۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں متحرک ہوں گی۔
منظور وسان نے کہا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہوں گے اور رواں سال اکتوبر، نومبر کے مہینے بڑے خطرناک ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain