Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
    • احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
    • این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
    • جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو ’آئینہ دیکھنے‘ کا مشورہ، برطرفیوں پر سخت ردعمل
    • ہیٹ ویوز کا جان لیوا اثر فرانس میں 7 ہزار اضافی اموات
    • GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آڈیولیکس، ذمہ دار کون، ایجنسیز کو کسی سے تو پوچھنا ہو گا : عمران خان

    By Khabrain Newsاکتوبر 3, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی آڈیولیک ہونا بڑا سیکیورٹی بریچ ہے، ہماری سکیورٹی ایجنسیز کو آج کسی سے تو پوچھنا ہو گا، کون ذمہ دار ہے، ہماری انٹیلی ایجنس ایجنسیز لوگوں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے رہی ہیں۔
    نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا قانون وائٹ کالر کرائم پکڑ ہی نہیں سکتا، لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں چار شریف فیملی کے فلیٹ ہیں، نواز شریف آج تک منی ٹریل نہیں دے سکے،نوازشریف جب وزیراعظم تھے تب انہوں نے چار فلیٹ خریدے، شریفوں سے اس لیے نہیں ملتا کیوںکہ یہ چورہیں، نیب ترمیم کر کے بڑے ڈاکوؤں کو لائسنس دے دیا گیا ہے،نوازشریف، زرداری، مریم، اسحاق ڈارسب ڈرائی کلین ہوجائیں گے، کسی معاشرے میں ایسے چوری کرنے کا لائسنس ملتے نہیں دیکھا۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی تو ملک اوپر جائے گا، مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے عدل اور انصاف تھا، عدل اورانصاف بنیاد ہوتی ہے،اللہ نے حکم دیا ہے اچھائی کا ساتھ اور برائی کے خلاف جہاد کرو،شہبازشریف کے خلاف 16 ارب کا کیس معاف کرالیا ہے،پہلے دن سے کہہ رہا تھا این آر او نہیں دونگا، آج سے گیارہ سال پہلے کہا تھا اگر میں اقتدارمیں آگیا تو یہ اکٹھے ہو جائیں گے، انہوں نے سب کے لیے چوری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ مریم نوازکا پرابلم یہ لوگ زیادہ تر پڑھے لکھے نہیں،سائفر کی ماسٹر کاپی تو فارن آفس میں پڑی ہوئی ہے،ماسٹرکاپی پہلے فارن آفس پھر اس کی کاپی صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کے پاس جاتی ہے،ہم نے سائفر کی کاپی سپیکر کو بھی بھجوائی تھی،یہ کس سائفر کی چوری کی بات کر رہے ہیں، پہلے یہ جھوٹ بولتے رہے سائفر نہیں ہیں، امریکی انڈر سیکرٹری نے کہا عمران کو ہٹاؤ اور شہباز تیار بیٹھا تھا۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ ایک صحافی نے تو آڈیو کے بارے میں پہلے بتا دیا تھا، پہلےایک اور بھی آڈیو آئی تھی جو بشریٰ بی بی کسی کو فون کر رہی تھیں، وزیراعظم ہاؤس کی آڈیولیک ہونا بہت بڑا سیکیورٹی بریچ ہے، ان سے پوچھا جائے کتنی بڑی سیکیورٹی بریچ ہے،یہ چیزیں دشمنوں تک بھی پہنچ جائیں گی،ہماری سیکیورٹی ایجنسیز کو آج کسی سے تو پوچھنا ہو گا، کون ذمہ دار ہے، ہماری انٹیلی ایجنس ایجنسیز لوگوں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے رہے ہیں،پولیٹیکل انجیرینگ ایجنسیزکا کام نہیں ہے،ایجنسیزکا کام ملک کی سیکیورٹی ہے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر باہر نکلنے والا ہے، یہ بات خفیہ رکھی ہوئی ہے، ہماری ہربات لیک ہو جاتی ہے، ہمارے فون ٹیپ ہو رہے ہیں، ایسے لگ رہا ہے جیسے میں کوئی غدار ہوں ہر چیز میری ٹیپ ہو رہی ہے جو ہماری پلاننگ ہے وہ ان کو نہیں پتا، پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ ملک میں رول آف لا نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سب سےبڑاخسارہ چھوڑ کر اسحاق ڈار ملک سے بھاگا تھا، اسحاق ڈار اعداد و شمار میں ہیر پھیر کرتا تھا، اب ڈار پھر واپس آ گیا ہے، ڈار کچھ نہیں کر سکتا نہ ماضی میں کچھ کیا،یہ سمجھتے ہیں اعداد و شمارمیں ہیرا پھیری کر لیں گے ایسا نہیں ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ کو یہاں کسی نے گارنٹی دی اس لیے آیا،اکانومی کوٹھیک کرنے کا ان کے پاس کوئی طریقہ نہیں،یہ قرض لیں گے اب ملک میں قرضے واپس کرنے کی بھی سکت نہیں،اگر کوئی ملک قرض دے گا تو کوئی نا کوئی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے ڈرے ہوئے ہیں، پنجاب میں ضمنی الیکشن میں ریاستی مشینری کے باوجود ہار گئے، یہ اسحاق ڈار سے اعداد و شمارمیں ہیر پھیر کرائیں گے ان کو بیرون ملک سے کوئی پیسہ نہیں دے گا،اکانومی تب ٹھیک ہوگی جب ملک میں سیاسی استحکام آئے گا،اس الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے فیئر الیکشن کا سوچا بھی نہیں جاسکتا،ایسا لگتا ہے چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا جیالا اور ہمارا دشمن بیٹھا ہوا ہے،ای وی ایم کوچیف الیکشن کمشنر نے روکا، آڈیو لیک میں رانا ثنا اللہ چیف الیکشن کمشنر کو بتارہا تھا کون سے حلقوں میں الیکشن کرانا ہے،اس الیکشن کمشنرکے علاوہ جوبھی آئےگا اس سے بہترہی ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی

      قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

      این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.