Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
    • ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
    • 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
    • جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
    • فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
    • سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
    • اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
    • 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
    • راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
    • سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
    • گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
    • لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
    • 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
    • راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
    • پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
    • ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
    • راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
    • تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
    • سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مقابلے، 25 سے زائد انٹرنیشنل ریسلرز حصہ لیں گے

    By Khabrain Newsاکتوبر 5, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان: (ویب ڈیسک) چیئرمین رنگ آف پاکستان (آر او پی) سید عاصم علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیلاب ریلیف آپریشن میں حصہ ڈالنے کے مقصد سے نومبر کے مہینے میں میگا ریسلنگ مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
    ملتان میں ریسلنگ لانچنگ تقریب سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کے پیچھے ایک طویل جدوجہد ہے جس میں 20 سے زائد ممالک کے 25 بین الاقوامی ریسلرز حصہ لے رہے ہیں، ریسلنگ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کے پسندیدہ کھیلوں میں سے ایک ہے۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) آر او پی عمران شاہ نے کہا کہ انہوں نے مختلف ممالک کا دورہ کر کے لوگوں کو آگاہ کیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، ملک میں منعقد ہونے والے رنگ آف پاکستان ایونٹ میں بین الاقوامی ریسلرز کی شرکت کولوگ بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔
    آر او پی کے رکن ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ملک میں اب تک چار ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آخری مقابلے میں 40 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، موجودہ ایونٹ کورونا وائرس کی وجہ سے اڑھائی سال کے وقفے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریسلنگ کے مقابلے کو ایک اور اہم ایونٹ ’’سٹرانگ مین آف پاکستان‘‘ کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس میں مختلف افراد ویٹ لفٹنگ سمیت مختلف مقابلوں سے گزر کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔
    انٹرنیشنل ریسلر بادشاہ خان نے کہا کہ وہ زندگی میں پہلی بار ملتان آئے ہیں اور اولیاء کے شہر کی بھرپور ثقافت سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔
    انہوں نے ملتان کے شہریوں سےکہا کہ ایونٹ کو کامیاب بنائیں تاکہ دنیا کو اس کامیاب ایونٹ سے پتہ چلے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔
    ٹینی آئرن انٹرنیشنل ریسلر نے کہا کہ پاکستانی عوام سیلاب کی وجہ سے مشکل حالات سے دوچار ہیں، آر او پی مقابلے کے ذریعے جمع ہونے والی رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
    دیگر بین الاقوامی ریسلرز ماریہ مے، امیل ڈب اور ایڈم میکسٹڈ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ ایک اچھا تجربہ ہے، پہلوان ہجوم سے توانائی حاصل کرتے ہیں اور پاکستانی توانائی سے بھرپور ہیں۔
    بین الاقوامی ریسلرز نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور وہ یہاں لوگوں کی حمایت کے لیے آئے ہیں، عوام ان مقابلوں میں شرکت کر کے اسے کامیاب کریں۔
    ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈی ایچ اے کرنل (ر) سرفراز نے کہا کہ ایونٹ کو کامیاب بنایا جائے گا، آر او پی پہلے ہی اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اس قسم کی تقریبات کا انعقاد کر چکی ہے، سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کی مدد کے لیے خصوصی فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم بھی شروع کی جا رہی ہے۔
    قبل ازیں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر شعیب کیانی نے بین الاقوامی ریسلرز اور رنگ آف پاکستان کی انتظامیہ کو خوش آمدید کہا، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی تفریح کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، نومبر کے ریسلنگ مقابلے ملتان کا تاریخی ایونٹ ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شائقین کے لئے لگائی گئی کرسیاںٹوٹ پھو ٹ کاشکار،سائیکل ویلوڈروم ٹریک پرکریک ۔

      اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی اور جرمانہ عائد

      پاکستان کیخلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں: برینڈن میک کولم

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.