تازہ تر ین

مخالفین کے حق میں فیصلے آنے پر فواد چوہدری کی عدلیہ پر تنقید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مخالفین کے حق میں فیصلے آنے پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ شہباز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کے مقدمات کے فیصلے اشارہ ہیں کہ پاکستان میں احتساب کا نظام ختم ہوگیا۔
ان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری کے خلاف مقدمات ختم ہونا احتساب کے عمل پر سوال ہے، نیب قانون میں ترمیم کے بعد پلی بارگین والوں کو پیسے واپس کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف، زرداری اور گیلانی کے توشہ خانہ کیسز کدھر گئے؟ الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے اکاؤنٹس کے بارے میں لکھا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے قانون نہیں پڑھا، کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد ایسا نہیں ہو سکتا، حکومت نے الیکشن کمیشن کو اپنا ماتحت ادارہ بنایا ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain