تازہ تر ین

امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مہنگائی مزید30 فیصد بڑھ گئی ۔ آڈیو ویڈیو لیک اور سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا،پھر راج کرے گی خلق خدا۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف بھی جاسکتا ہے۔حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ سائیفر حقیقت تھا اس لیےقومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایاگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain