تازہ تر ین

بدعنوان حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان تنہائی کا شکار ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تنہائی کی وجہ حکمران ہیں کیونکہ دنیا انہیں بدعنوان سمجھتی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 2006 میں زلزلہ آیا تو پوری دنیا پاکستان کے لیے پریشان تھی اور 2006 زلزلے میں بھی امداد توقع کے برعکس آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 2010 سیلاب میں بھی پاکستان کو بھرپور مدد ملی لیکن اس بار سیلاب میں بڑی تباہی کے باوجود پاکستان تنہا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی تنہائی کی وجہ حکمران ہیں اور دنیا انہیں بدعنوان سمجھتی ہے۔ دنیا پاکستان کے بدعنوان حکمرانوں کو امداد دینے سے گریزاں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain