تازہ تر ین

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی مزید 30 یوم کی رخصت منظور

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی مزید 30 یوم کی رخصت منظور کر لی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چھٹی مکمل ہونے کے باوجود کام کرنے سے انکار کردیا اور تیسری بار 30 روز کی چھٹی کی درخواست دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے رخصت منظور کرلی جس کا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب 8 اکتوبر سے 6 نومبر تک رخصت پر ہوں گے، مزید 30 روز کے لئے چیئرمین محکمہ ترقیاتی امور اور منصوبہ بندی عبداللہ سنبل کو قائم مقام چیف سیکرٹری کے طورپر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 6 اگست کو کامران علی افضل نے پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain