Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جے یو آئی کا بلوچستان حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ: (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اوروفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے بلوچستان حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نےہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ کے برعکس جواب دیا ۔وزیراعلی کی دعوت کو شکریہ کیساتھ واپس کرتے ہیں اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر اراکین اسمبلی حاجی نواز کاکڑ‘ اصغر خان ترین‘ حاجی عبدالواحد صدیقی‘سید عزیز اللہ آغا‘مکھی شام لال‘رکن قومی اسمبلی مولوی کما ل الدین‘حافظ حسین احمد شرودی‘مفتی گلاب کاکڑ‘مولانا فیض اللہ‘حاجی عین اللہ شمس اور دیگر بھی موجود تھے‘
    وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہاکہ سیلاب نے پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی تباہی مچادی ہے خاص کر نصیرآباد‘صحبت پور‘ جعفرآباد‘ جھل مگسی اور دیگر اضلاع آج تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور مختلف بیماریوں نے بھی سراٹھالیا جمعیت نے اہم کردار ادا کیا اور سب سے زیادہ ذمہ داری صوبائی حکومت کی بنتی ہے لیکن صوبائی حکومت نے ایسا نہیں کیا اور آج تک تین مہینے گزرنے کے باوجود سیلاب زدگان بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں سیلاب زدگان کی مدد نہ ہونے کی وجہ سے مزید مسائل نے جنم لیا اور عوام ماضی کی طرح اب بھی جمعیت کی طرف دیکھ رہے ہیں جمعیت نے ذاتی طور پر کردار ادا کیا لیکن حکومت سے بھی بار بار مطالبہ کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 25دن قبل جمعیت علماء اسلام کو باقاعدہ حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی جس پر جمعیت نے بھی محسوس کیا کہ حکومت میں جا کر سیلاب زدگان کی مدد کچھ کم کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے ہم نے پارٹی کے پارلیمانی اور مجلس عاملہ کا مشترکہ کئی اجلاس منعقد کئے اور آخر اس نتیجے پر پہنچے کہ اس صوبے میں جو1988سے جمعیت حکومت میں آرہی ہے اور ہماری وجہ سے قاضی کی عدالتیں بھی قائم ہوئی اور حکومت میں جانے کیلئے ہم نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر وزیراعلیٰ نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے آپ میڈیا کو بھی بتاسکتے ہیں لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جو ہم سے وعدے کررہے ہیں اس میں خود مختار ہے یا نہیں لیکن آخر میں معلوم ہوا کہ وزیراعلیٰ کے اختیار میں ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ نہیں ہے تو پھر کئی بار وزیراعلیٰ نے رابطہ کیا لیکن ہم حکومت میں عملی طور پر شامل ہونے کیلئے تیار نہیں ہوئے اور گزشتہ روز ایک بار پھر پارلیمانی بورڈ اور مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جس میں یہ فیصلہ کیا کہ جمعیت علماء اسلام ایک خود مختار اور آزاد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی مفاد میں فیصلے کیے ہیں اور ابھی بھی وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکومت میں شامل ہونے کیلئے جو دعوت دی ہے اس کو شکریہ کے ساتھ واپس کرتے ہیں
    انہوں نے کہاکہ میر عبدالقدوس بزنجو انتظار کرنے کا کہتے رہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں جمعیت کے مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا تھا میر عبدالقدوس بزنجو کی دعوت پر سیلاب میں عوام کی خدمت کے لئے حامی بھری تھی بے یار و مددگار عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں جمعیت نے ہمیشہ اپنی حیثیت کے مطابق حکومتوں میں شامل ہوئی میر عبدالقدوس بزنجو کو جب چارٹر آف ڈیمانڈ قاضی عدالتوں اور اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق مطالبات تھے۔ بلوچستان میں آئے روز مصیبتیں آتی ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو میڈیا کے ذریعے صوبے کے مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے نصیرآباد ڈویژن کے اضلاع پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں متاثرین کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں بیماریاں پھوٹ پڑی ہے صوبائی حکومت سے گزارش کی ہے کہ سب مصروفیات چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کی جائے تین ماہ گزرنے کے باوجود سیلاب سے متاثرین سے متعلق کوئی ٹھوس پلان نہیں ہم اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے کمیٹی بناکر تمام اضلاع میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں گے آئندہ ماہ نومبر میں بڑا جلسہ منعقد ہوگا جلسے سے پارٹی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن خطاب کرینگے جبکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی‘ سابق صوبائی وزراء امان اللہ نوتیز‘ غلام دستگیر سمیت سیاسی قبائلی اور دیگر رہنماء شمولیت کا اعلان کرینگے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے

      پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور

      شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.