Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برق رفتاری مجھے زمانے نے سکھائی ہے، وزیراعظم کے اعتراف پر محسن نقوی کا دلچسپ جواب
    • تھانہ باہتر پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،3ملزمان گرفتار
    • ایران جنگ’ دشمن کے ریڈار کا سراغ لگانے والا امریکی جاسوس طیارہ برطانیہ پہنچ گیا
    • امیرِ قطر ‘ ٹرمپ کا رابطہ، علاقائی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال
    • سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا قائم کردہ ہومیو پیتھی پروگرام زوال کا شکار
    • موٹروے Mـ2 پر بلکسر انٹرچینج کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، دو خواتین زخمی
    • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب ،46افسران میں اسناد تقسیم
    • سیاسی حکومتیں آتی جاتی رہتی ، سول سروس ریاست کا مستقل ستون ہے،احسن اقبال
    • چکوال،،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شفقت گرفتار
    • حضرو میں گرینڈ جرگہ کا بلدیاتی اور جنرل انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
    • مری بیشتر دیہی علاقوں میں گرین بس سروس کا آغاز نہ ہو سکا
    • فہیم عباس کی بھائی سید علی رضا شاہ کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف سیشن کورٹ چکوال میں درخواست دائر
    • پنڈوڑیاں اور گردونواح میں غیر قانونی چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری ‘ گھوم پھر کے واپس چلا گیا
    • سوئی نادرن گیس گوجرخان کے عملہ کی غفلت کا خمیازہ عوام علاقہ بھگتنے پر مجبور
    • بجلی لائنوں کی منتقلی کا کام، 7، 10 اور 12 نومبر کو گوجرخان بازار بند رکھنے کا فیصلہ
    • مندرہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، 18 سالہ طالب علم بس کے ٹائر تلے آ کر جاں بحق
    • سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی 12.32
    • لالہ رخ ، سڑکوں پر مافیا کا قبضہ، 30 فٹ سڑک 20 فٹ میں تبدیل
    • لاہور:ایک نوجوان ہتھ ریڑھی پر ایل پی جی گیس سلنڈر رکھ کر لے جارہا ہے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبرپختونخوا حکومت کا بقایا جات کے حصول کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 11, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے بقایا جات کے حصول کے لئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا اور مشترکہ مفادات کونسل میں بھی اواز اٹھائی جائے گی۔
    محکمہ اطلاعات کے اطلاع سیل میں کابینہ کے خصوصی اجلاس کی پریس بریفنگ کرتے ہوئے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا اورمعاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے کے حقوق کے حصول کےلئے تمام قانونی اور آئینی ذرائع بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقصد کے لئے مشترکہ مفادات کونسل جیسے ادارے میں آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلا کر تمام جماعتوں کے ارکان کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اسلام آباد میں احتجاج بھی کیا جائے گا، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کے لیے مالی مسائل پیدا کر رہی ہے اور وفاق خیبر پختونخوا کے حوالے سے اپنے آئینی فرائض سے پہلو تہی کر رہا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے صوبے کو پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں آج تک کوئی ادائیگی نہیں کی جو صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی اور ملک کے آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، ہم نے مالی مشکلات کے باوجود سیلاب زدگان کی امداد جاری رکھی سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے صوبائی حکومت نے 20 کروڑ روپے پی ڈی ایم اے کو فراہم کر دیئے ہیں، صوبائی حکومت نے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے لیے 14 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ میں سے 30 ارب روپے مزید کی بھی نشاندہی کی جا چکی ہے، پاکستان کے آئین میں وفاق اور صوبوں کے مابین تنازعات کے حل کے لیے طریقہ کار واضح ہے اور ہم اس کے تحت وفاق کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر مجبور کر کے رہیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سوات میں خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے دس ارب روپے دینے کا اعلان کیا جو صرف اعلان تک محدود ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، دفتر خارجہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.