تازہ تر ین

خوشحالی صرف فارن فنڈڈ فتنہ کے قانون کی گرفت میں آنے سے آئے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب خوشحالی صرف فارن فنڈڈ فتنہ کے قانون کی گرفت میں آنے سے آئے گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ذمہ داری واقعی آپ کی تھی لیکن حکمرانی بشریٰ بی بی اور فرح کے پاس تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کو سیکیورٹی تھریٹ صرف فارن فنڈڈ ایبسلوٹلی فراڈ فتنہ سے ہے، آدھی پاور کے ساتھ ملک کو لوٹنے کا یہ عالم ہے، پوری مل جاتی تو اللہ ہی حافظ تھا۔
انہوں نے کہا کہ آدھی پاور کے ساتھ آپ نے ملکی مفاد کے ساتھ کھیل کھیلا، آدھی پاور تھی اور حکمرانی نہیں تھی تو چار سال کیوں نہیں بتایا؟
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی پوری پاور کو سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain