تازہ تر ین

غیر یکساں گول پوسٹ کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار

وِگن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک فٹبال چیمپئن شپ میچ گول پوسٹ کے یکساں سائز نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ڈبلیو اسٹیڈیم میں وِگن اتھلیٹک کے خلاف میچ سے قبل کارڈف سٹی کوچنگ اسٹاف نے بتایا کہ میدان کا ایک گول 8 فٹ سے دو انچ بڑا ہے۔
کارڈف کے کیئر ٹیک منیجر مارک ہڈسن کی جانب سے یہ معاملہ اٹھایا گیا لیکن یہ بتائے جانے پر کہ گولز کے سائز کی تحقیق میں دو گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے، سات منٹ کی تاخیر کے بعد وہ کھیل شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے۔
کارڈِف نے میچ 1-3 سے اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تیسرا گول اس ہی جانب کیا گیا جو مبینہ طور پر سائز میں بڑا تھا۔
مارک ہڈسن کا کہنا تھا کہ دو کھلاڑیوں کا خیال تھا کہ گول کے سائز کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے۔ دونوں گول میں سے ایک دو انچ زیادہ بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فوراً معاملہ اٹھایا اور پھر ان کو ہاک آئی سسٹم سے گول کی دوبارہ پیمائش کرنی پڑی۔ہمیں بتایا گیا کہ گول کو دو انچ پست کرنے میں دو گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔ ہم نے کھیل کو ایسے ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ یہ دونوں ٹیموں کے لیے ایک سی صورتحال تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain