تازہ تر ین

12 اکتوبر ملکی درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے: نواز شریف

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر کا دن پاکستان کی درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ آج 12 اکتوبر کے دن آئین روندا گیا، قانون توڑا گیا، پارلیمنٹ توڑی گئی۔ چار بار ہم نے یہ تماشہ دیکھا۔ پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟ ملک ترقی کیوں نہیں کرتا؟
انہوں نے مزید لکھا کہ آج کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے۔ بہت ٹھوکریں کھا لیں،بہت دکھ سہہ لئے۔ اب بھی وقت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain