تازہ تر ین

سندھ حکومت نےکراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے پھرالیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےدرخواست کردی۔
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دوبارہ درخواست کی جاتی ہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کیے جائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
نہیں کیاجاتا تو کراچی میں بلدیاتی انتخابات دومرحلوں میں کرائیں، پہلے مرحلے میں کراچی کے 3 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں اور دوسرے مرحلے میں 4 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔
سندھ حکومت نے مؤقف اپنایا ہے کہ دو مرحلوں سے سندھ حکومت کو وسائل کی دستیابی میں مدد ملے گی، دو مرحلوں میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات پرامن اور شفاف انداز سے ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain