تازہ تر ین

امین الحق کی گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں شرکت، وفود سے ملاقاتیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے دبئی میں منعقدہ گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش (گائیٹیکس گلوبل 2022) میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے وفود اور کامیاب ترین سٹارٹ اپس سے ملاقاتیں کیں، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اگنائٹ پویلین کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹارٹ اپس کی گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں شرکت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری میں گذشتہ 4 برسوں میں 30 گنا اضافہ ہوا، سال 2017، سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری 10 ملین ڈالرز تھی جبکہ2021 میں 373 ملین ڈالرز پہنچ گئی، عالمی وینچرز اور اینجلز کی سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے، پاکستانی سٹارٹ اپس کی اس وقت مجموعی حیثیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے، سٹارٹ اپس کی مجموعی حیثیت 2027 تک 20 ارب ڈالرز تک پہنچانے کی راہ ہموار کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain