تازہ تر ین

نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی،16افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 16 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے
حیدر آباد موٹروے نوری آباد کے قریب کراچی سے حیدرآباد آنے والی مسافر کوچ کے پیچھے اے سی یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے چند ہی منٹوں میں مسافر کوچ کا 25فیصد حصہ کو جلا دیا۔
آگ کی اطلاع پر مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، کئی مسافروں نے چلتی کوچ سے آگے کا دروازہ کھول کو چھلانگ بھی لگا دی جس سے وہ زخمی بھی ہوئے، مسافر کوچ ڈرائیور نے کوچ کو روک کر مسافروں کو کوچ سے نکالنا شروع کیا۔
ایس ایچ او نوری آباد ہاشم بروہی کے مطابق آگ کو کنٹرول کرنے کے لئے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہیں مسافر کوچ میں خواتین بچوں سمیت 35سے زائد افراد سوار تھے۔ کوچ میں لگی آگ سے 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، زخمیوں اور نعشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain