تازہ تر ین

فلسطین ہمارے ایمان و یقین کا حصہ ، کبھی بھول نہیں سکتے: وزیراعظم شہباز شریف

آستانہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے، پاکستان کبھی فلسطینیوں کو بھول نہیں سکتا، فلسطین ہمارے ایمان ویقین کا حصہ ہے۔
وزیراعظم سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں قائدین کے درمیان جذباتی گفتگو ہوئی اور دونوں رہنما گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے۔
صدر محمود عباس اور وزیراعظم شہبازشریف میں دلچسپ مکالمہ ہوا، محمود عباس نے فرط جذبات سے شہبازشریف کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لئے۔
فلسطینی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں،پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے ان کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ ہم پاکستان کو کبھی بھی نہیں بھولتے، ایک سوسال سے ہم پاکستانیوں کوکبھی نہیں بھولے، مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی، قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں،
اس پر شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد کے لئے بے حد شکر گزار ہوں، ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے، پاکستان کبھی فلسطینیوں کو بھول نہیں سکتا، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ فلسطین ہمارے ایمان ویقین کا حصہ ہے، فلسطین ہمارے دل میں ہے، آج کی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے راہنماﺅں میں آپ شامل ہیں، آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain