تازہ تر ین

پمز ہسپتال نے اعظم سواتی کو مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پمز کے میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا طبی معائنہ مکمل کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹراعظم سواتی کا 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا ، وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہیں۔ ان کے دل میں 3 سٹنٹ لگے ہوئے ہیں اور وہ دل کے امراض کی ادویات لے رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹراعظم سواتی کے الٹراساؤنڈ، ای سی جی اور ایکسرے کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امراض قلب کی وجہ سے اعظم سواتی 2016 میں ہسپتال میں زیر علاج رہے اور ان کی اینجو پلاسٹی کی گئی تھی۔ وہ گزشتہ 6سال سے ہائپر ٹینشن کے مریض ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعظم سواتی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain