Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بہاولپورمیں روزنامہ ”خبریں“کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار، صدارت گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے کی،مہمان خصوصی مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر رانا محمدطارق تھے

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بہاولپور: (رپورٹ رانا منور، تصاویر اقبال قریشی) روزنامہ”خبریں“کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر روزنامہ ”خبریں“ کے زیر اہتمام ”عوامی مسائل کے حل میں خبریں کا کردار“ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت گورنر پنجاب انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمن نے کی مہمان خصوصی مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر رانا محمدطارق تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعدنعت رسول مقبولؐ پیش کی گئی جس کی سعادت قاری اکرام الدین جلالی نے حاصل کی تقریب کی نظامت کے فرائض سینئر رپورٹر”خبریں“وانچارج کلچرل ونگ ایس ایم لطیف شاہ اور عیشاریاض نے انجام دیئے ابتداء میں خبریں کی 30ویں سالگرہ کا کیک کاتا گیا اس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف رپورٹر رانا منور علی نے کہا کہ روزنامہ”خبریں“صرف اخبار ہی نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے اور وہ نظریہ”جہاں ظلم وہاں خبریں“کاہے وہ نظریہ ظالم کیخلاف ڈٹ کرکھڑے ہونے اور مظلوم کا ہرممکن طریقے سے ساتھ دینا ہے چاہے اس کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔ہمارے چیف ایڈیٹر جناب امتنان شاہد صاحب کی جانب سے بہاولپور میں ”خبریں“آفس بنانے کا مقصد خطہ بہاولپور کی محرومیوں،پسماندگی اور عوام کے مسائل کی ہرممکن طریقے سے نشاندہی کرکے ان کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہے نہ صرف یہ بلکہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں موجود ٹیلنٹ کو بھی اجاگر کرنا ہے کیونکہ خطہ بہاولپور میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر کمی ہے تو یہاں کے ٹیلنٹیڈ افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع فراہم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہے۔انشاء اللہ روزنامہ”خبریں“ اس کمی کو دور کرنے میں بھی ہرممکن کردار ادا کریگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم لطیف شاہ اور شبیہ الحسن رمزی نے کہا کہ روزنامہ”خبریں“ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بانی وقائد جناب ضیا شاہد صاحب (مرحوم) اور چیف ایڈیٹرجناب امتنان شاہد صاحب کے وژن کے مطابق ہمیشہ وڈیرہ شاہی کیخلاف آواز بلند کرتا رہے گا اور عام آدمی کی آواز اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا کر انکے مسائل حل کروانے میں اپنا کرداراداکرتا رہے گا۔گورنر پنجاب انجینئر میاں بلیغ الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزنامہ”خبریں“ کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر چیف ایڈیتر جناب امتنان شاہد صاحب،چیف رپورٹر رانا منور،انچارج کلچرل ونگ سید محمد لطیف شاہ،سینئر رپورٹر امین باسط،سید شبیہ الحسن رمزی و دیگر سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”خبریں“ کی مزید ترقی کیلئے بھی دعا گو ہوں۔روزنامہ ”خبریں“ بلاشبہ خطے کا سب سے بڑا اخبار ہے صحافت کی تعریف میں جناب ضیاء شاہد صاحب مرحوم کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے صحافت کی تاریخ میں جناب ضیاء شاہد صاحب کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا کیونکہ جناب ضیاء شاہد صاحب نے ”جہاں ظلم وہاں خبریں“ کا سلوگن دے کر صحافت کو نہ صرف ایک مشن بنادیا بلکہ عبادت کا درجہ دے دیا مجھے خوشی ہے کہ ان کے ہونہار فرزندجناب امتنان شاہد صاحب بھی اپنے والد گرامی کے مشن کو بڑے احسن انداز ے آگے لیکر چل رہے ہیں بلاشبہ روزنامہ”خبریں“ نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور ظالم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوا ”خبریں“ نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل اجاگر کیے اور عام آدمی کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائی اور ان کے مسائل حل کرانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔سیاسی حلقوں میں بھی روزنامہ”خبریں“ کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ روزنامہ”خبریں“ بہاولپور کی ٹیم بھی چیف رپورٹر رانا منور کی قیادت میں بہت محنت اور لگن سے کام کررہی ہے یہ ٹیم خطہ بہاولپور کی محرومیوں،پسماندگی اور عوامی مسائل کی بہتر انداز میں نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ خطہ کی تاریخی اہمیت،ثقافت اور یہاں کے روشن پہلوؤں کو بھی بڑے خوبصورت انداز میں اجاگر کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر چیف ایڈیٹر جناب امتنان شاہد صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اورجن افرا د کو تعریفی شیلڈز دی گئی ہیں ان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آخر میں تقریب میں شریک معزز مہمانوں عبدالرحمن بٹ،چوہدری مبشر شہزاد،راؤ منیر احمد، عبدالرزاق طیبی،اکرام الدین جلالی،طاہر خان نیازی،شہزاد خالد،فرحان مصطفی نقوی،حافظ محمد اسحاق،سائرہ عباسی،مسعود ناصر چوہدری،خضرعمران صدیقی،ڈاکٹر شیرمحمد،بشیر احمد چنڑ،ڈاکٹرعزیراحمد قریشی،سمیرا صالحہ راؤ،ڈاکٹر محمدطارق ملک،الطاف نواز چنڑ ایڈووکیٹ،محمدرضوان،محمد فیصل ندیم،چوہدری عدیل طارق،عبدالغفور شاہ، ڈاکٹر غلام یسین،رانا منور،ایس ایم لطیف شاہ،شبیہ الحسن رمزی،امین باسط،عبدالکریم طاہر،عبیداللہ راجپوت،محمدعدنان لودھی،اقبال قریشی ودیگر کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ

      لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق

      ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.