تازہ تر ین

روسی ائیر فورس کا طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا

روس: (ویب ڈیسک) روسی ایئرفورس کا جیٹ طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے ، پائلٹ محفوظ رہا۔
حادثہ روس کے شہر یےسک میں پیش آیا۔طیارہ ٹکرانے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
طیارہ ٹکرانے کے بعد رہاشی عمارت سمیت آس پاس کی عمارتوں کو آگ لگ گئی۔
ایس یو 34 سپرسونک بمبار طیارہ تربیتی مشن پر تھا، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain