تازہ تر ین

پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کے لیے مفید ہے، امریکہ

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کے لیے مفید ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیریک شولے کی پاکستانی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ دیرینہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات مزید بہتر کرنے کے لیے بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان شعبوں میں صحت،زراعت،تعلیم اور توانائی شامل ہیں،ان شعبوں میں پاک امریکہ تعاون عوام اور خطے کے لیے مفید ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain