تازہ تر ین

پروپیگنڈا ویڈیوچلائی جارہی جس سے نیٹ فلیکس لاتعلقی کا اظہار کرچکا: مصدق ملک

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سوشل میڈیا پر کرپشن سے متعلق زیر گردش ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھاکہ نیٹ فلکس سے منسوب کرکے ن لیگ اور ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ویڈیو چلائی جارہی ہے جس سے نیٹ فلیکس لاتعلقی کا اظہار کرچکا۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ایسے ہی کاموں کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں ڈیوڈ فینٹن کو لابسٹ ہائر کیا جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا دشمن ہے، پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ڈیوڈ فینٹن کے ذریعے استعمال کی جارہی ہے، ڈیوڈ فینٹن سے معاہدہ جھوٹ ہے تو عمران خان اس کی تردید کریں۔
مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا مارچ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کے نہیں، ریاست کے خلاف ہے، وہ اداروں سے کہہ رہےہیں کہ مجھے واپس نہ لائے تو مارچ کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain