Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میری حکومت کمزور تھی، اب ایسی کبھی قبول نہیں کروں گا: عمران خان

    By Khabrain Newsاکتوبر 18, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت کمزور تھی، ویسی حکومت اب کبھی قبول نہیں کروں گا۔ حقیقی آزادی کیلئے فیصلہ کن مارچ اسی مہینے ہو گا۔
    ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی، اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
    ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 26 سال سے جمہوریت اور عوام کی خاطر یکساں انصاف کیلئے سیاست کر رہا ہوں،60 کی دہائی میں پاکستان سنگاپور اور جنوبی کوریا سے معاشی طور پر آگے تھا، اب سنگاپور میں فی کس آمدن 70 ہزار ڈالر، پاکستان میں صرف 2 ہزار ڈالر ہے، سنگاپور نے شفافیت اور انصاف کے بل بوتے پر ترقی حاصل کی، ہماری حکومت آئی تو پاکستان دیوالیہ ہو چکا تھا، موجودہ ٹولے نے 6 مہینے میں ہی پاکستان کو دیوالیہ کر دیا ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب ہم سے حکومت چھینی گئی تو پاکستان میں ترقی کی شرح 6 فیصد تھی،ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں صرف 5 دن چھٹی کی وہ بھی جب مجھے کورونا ہوا، اسحاق ڈار جگہ جگہ کہتا پھر رہا ہے کہ قرضے واپس نہیں کر سکتے، شہباز شریف نے 16 ارب روپے کی چوری کی۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت حاصل کرنے کے بعد شہباز شریف کیسز سے بری ہو گئے، جب حکومت میں تھا تو مجھ پر بہت زیادہ پریشرتھا، نیب اورعدالتیں میرے اختیار میں نہیں تھیں، پاکستان میں طاقتور شوگر، تیل اور بلڈر مافیا نے نظام پر قبضہ کر رکھا ہے، ان کی پوری کوشش ہے مجھے نااہل کروائیں اس لیے مجھ پر مقدمات ڈال رہے ہیں۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو کوئی نہیں روک سکتا، یہ کسی کے قابومیں نہیں ہے، میری حکومت کمزور تھی، ویسی حکومت اب کبھی قبول نہیں کروں گا۔ حکمران عوام کے اندر نہیں جا سکتے، الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، میں نے ساری زندگی میرٹ پر کام کیا ہے، حقیقی آزادی کیلئےفیصلہ کن مارچ اسی مہینے ہو گا۔ دستور و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تحریک کو بھرپور انداز میں منطقی انجام تک پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں، فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نجات کا واحد ذریعہ ہے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد آئین و قانون کی بالادستی سے عبارت ہے، عدل و انصاف کے قیام اور قانون کی حکمرانی کے بغیر خوشحال معاشرے کی تشکیل کا تصور ہی محال ہے، کرپٹ اشرافیہ نے محض اپنے مفادات کیلئے دستور و قانون کی پامالی کا کلچر پروان چڑھایا ہے، محض رائے کے اظہار پر سینیٹر اعظم سواتی سمیت دیگر سیاسی کارکنان اور صحافیوں پر تشدد جیسی شرمناک روایت زندہ کی گئی۔ تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک ملک میں قانون کی حکمرانی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.