ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اسٹار سنجے دت نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ رنویر سنگھ ان کی مشہور فلم کھلنائیک کے ری میک میں اداکاری کریں۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ میری فلم کے ری میک کیلئے رنویر سنگھ نامناسب ہیں کیوں کہ وہ فوٹو شوٹس میں کپڑے نہیں پہنتا۔
سنجے دت نے رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ پر مزاحیہ اندازمیں ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنا جواب دیا۔
فلم کھلنائیک 1993 میں پیش کی گئی اور یہ ہندی سینما کی بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
کھلنائیک میں جیکی شروف اور مادھوری ڈکشت نے بھی سنجے دت کے ساتھ کردار ادا کیے تھے۔
واضح رہے کہ ایک امریکی میگزین کے لیے بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے برہنہ فوٹو شوٹ کیا تھا جس پر خاصی تنقید کی گئی تھی۔





































