Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان نفرت اور قوم کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، وزیر داخلہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نفرت اور قوم کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، پہلے ان کے پاس ماڈل ٹاؤن کی ڈیڈ باڈیز تھیں، اب ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی سامنے آئی جس کی بنیاد پر فتنے کی کال دی گئی ہے۔
    پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی ایک قومی ناسور کی صورت اختیار کر چکا ہے، جس کا علاج قوم کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے، آرمی چیف نے ملک کی بڑی خدمت کی ہے، انہوں نے معیشت کو استحکام دیا ہے، آج جو چیزیں سامنے آئی وہ بہت اہمیت کی حامل ہیں۔
    عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ رچایا اور ڈپلومیٹک اسٹیٹس کو تباہ کیا، یہ اس حد تک عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اگر ادارہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اور لانگ مارچ مینج کرے تو ٹھیک ہے؟ اگر ادارہ ان کے لیے اجلاس مینج کرے تو ٹھیک ورنہ میر صادق اور میرجعفر ؟
    25 مئی کو اس کے حواری کہتے رہے کہ یہ خونی مارچ ہوگا، اب اس کے ٹکٹ ہولڈر نے سیالکوٹ میں ایسی ہی بات کی ہے، 25مئی کو ملک بھر میں کمپین کے بعد خونی مارچ کیا ، کہا گیا 6دن کے بعد دوبارہ آئیں گے۔
    وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز بھی منفی پروپیگنڈا کیا گیا ، ایسے شخص کا ملک کی سیاست میں صرف فتنہ پھیلانا ہے بلکہ قوم کو گمراہ کرنا ہے، ارشد شریف شہید کی المناک موت کے حقائق سامنے آئے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کو زبردستی باہر بھیجا گیا، انہیں کس طرح ڈرا کے بار بار مشورہ دیا گیا کہ باہر چلے جائیں، پھر دبئی سے کینیا بھجوایا گیا، اب چیزیں سامنے آرہی ہیں، ایک نام خرم کا لیا جارہا ہے جو شروع سے ارشد شریف کے ساتھ تھا، خرم اے آر وائی کا ملازم ہے یہ واضح ہوچکا ہے، فارم ہاؤس کے متعلق انفارمیشن مل جائے گی، ارشد شریف کے قتل میں خرم اور وقاص نامی شخص کا نام سامنے آیا ہے، سارے تانے بانے 2 افراد کی طرف جاتے ہیں، ایک کا نام عمران خان اور دوسرے کا نام ہے سلمان اقبال ہے۔
    مزید کہا کہ میں شواہد کی بنیاد پر بات کر رہا ہوں، کسی پر بھی الزام نہیں لگا رہا، جو صاحب پاکستان میں ہیں جب بھی لانگ مارچ کرنا ہو تو انہیں ڈیڈ باڈیز چاہئیں، پہلے ان کے پاس ماڈل ٹاؤن کی ڈیڈ باڈیز تھیں، اب ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی سامنے آئی جس کی بنیاد پر فتنے کی کال دی گئی ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ میں جمعرات یا جمعے کو اعلان کروں گا، عمران خان نے منگل کو لانگ مارچ کا اعلان کیوں کیا؟ اسی رات ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی کو پاکستان لایا جارہا تھا۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ واضح پیغام قوم کے سامنے رکھا ہے، یہ فیصلہ ادارے نے کیا ہےکہ وہ آئینی حدود میں رہ اپنا کردار ادا کرے گا، لوگوں نے کوڑے کھائے، جلا وطنیاں برداشت کیں، قید کی صعوبتیں برداشت کیں، ایک ہی موقف تھا ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، یہ جدوجہد آج بار آور ہوئی ہے، ادارے کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔
    ان تمام لوگوں کو جنہوں نے کبھی اس مقصد کے لیے صدائے حق بیان کی انہیں مبارکباد دیتا ہوں، پوری قوم کو گواہ بنایا گیا ہے کہ وہ ادارہ ملک کی سیکیورٹی، نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے، قوم کی بہتری کے لیے فیصلہ کیا ہے وہ اپنا آئینی کردار ادا کریں گے، عمران خان ادارے کو گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ کہتے ہیں آپ نیوٹرل کیوں ہیں اور مجھے دوبارہ وزیراعظم کیوں نہیں بناتے، ادارے نے بہت اچھا فیصلہ کیا کہ اگر قوم کو گواہ نہ بناتے تو شاید سرخرو نہ ہوتے۔
    کسی گروہ کو سیاسی ہو یا غیر سیاسی ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے، تاحیات آرمی چیف کی پیش کش ٹھکرا کر ادارے کا ساتھ دینے پر آرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، دو رکنی ٹیم اس ہدایت کے ساتھ کینیا بھیجا ہے کہ خرم اور وقار تک رسائی حاصل کریں، ہمارے پاس جو معلومات ہیں انہیں بھی ویری فائی کریں گے، وہ کیا کام کرتے تھے، کس قسم کا بزنس ہے، فائرنگ کیسے کی گئی؟ ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس پارٹی کو بھی اپنی انکوائری کا حصہ بنائیں، فارم ہاؤس کی ملکیت سے متعلق دستاویزات لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ شیئر کیے جائیں، خرم ارشد شریف کے ساتھ کئی دن سے تھا، خرم کو معلوم ہوگا، روزانہ ارشد شریف کی فیملی سے بات تو ہوتی ہوگی، اسے چاہیے تھا کہ اگر ایسا حادثہ ہوگیا تھا تو فیملی کو اطلاع دیتے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.