تازہ تر ین

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوکین کا استعمال کرنے لگا: وسیم اکرم کا اعتراف

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوکین کی لت میں مبتلا ہو گئے تھے، البتہ اپنی پہلی بیوی کی وفات کے بعد اس عادت کو ترک کر دیا تھا۔
56 سالہ سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اپنی نئی سوانح عمری میں لکھتے ہیں کہ2003 میں ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دنیا بھر میں ٹی وی پر بطور تجزیہ کار خدمات دینے لگے، اسی دوران انھوں نے کوکین کا استعمال شروع کر دیا تھا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شہرت کا کلچر پُرکشش ہوتا ہے اور آپ کو خراب بھی کر سکتا ہے، آپ ایک رات میں10 پارٹیوں پر جا سکتے ہیں اور کچھ جاتے بھی ہیں اس کا ان پر بہت بُرا اثر ہوا لیکن ساتھ ہی واضح کیا کہ میری پہلی اہلیہ کو مجھے نشے کی لت سے نکالنے کی بڑی فکر تھی۔
وسیم اکرم کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے شوگرکا مریض ہوں، یہ سب سامنے لانا آسان نہ تھا، کتاب کی پبلشنگ کی وجہ سے تھوڑی پریشانی ہے مگر میں اپنے بچوں کو اپنی زندگی کی کہانی بتانا چاہتا تھا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، 18 سالہ کیریئر کے بعد 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain