تازہ تر ین

بھارت، بنگلادیش میچ: گیلے گراؤنڈ پر میچ کرانے پر امپائرز کو تنقید کا سامنا

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اوربنگلادیش کے درمیان میچ میں بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باوجود میچ شروع کرنے پر امپائرز کو تنقید کا سمنا ہے۔ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت اور بنگلادیش کا اہم میچ ہوا جس میں بھارت نے بنگلادیش کو 186 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بنگلادیش کے لٹن داس نے شاندار آغاز فراہم کیا اور صرف 21 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے لیکن بارش بنگلادیش کی دھواں دھار بیٹنگ کے آڑے آگئی اور کھیل کو روکنا پڑا۔ بارش کے بعد میچ جب دوبارہ شروع ہوا تو ڈی ایل ایس سسٹم کے تحت بنگلادیش کو 16 اوور میں 151 رنز کا ہدف ملا جسے پورا کرنے کے لیے بنگلادیشی بیٹرز نے جان توڑ کوشش کی مگر گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا رہا۔ میچ کے آغاز پر ہی بنگلادیشی بلے باز لٹن داس پچ پر سلپ ہوگئے جب کہ وہ گیلی پچ پر بھاگتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور رن آؤٹ ہوگئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے گراؤنڈ گیلا ہونے کے باوجود میچ شروع کرانے پر امپائرز کے ساتھ اور بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اویناش آرایان نے لکھا کہ ہیلو بی سی سی آئی ورلڈکپ ہی خرید لو۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain