تازہ تر ین

خیبرپختونخواہ بار کونسل کا ججز تعیناتی کے طریقہ کار میں آئینی ترمیم کا مطالبہ

 اسلام آباد: خیبرپختونخواہ بار کونسل پشاور کی جانب سے ایک متفقہ قرارداد میں پارلیمنٹ سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ججز تعیناتی کے طریقہ کار سے متعلق آئینی ترمیم کی جائے۔

قرارداد میں پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 209میں ترمیم کرکے جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو عوام تک رسائی فراہم کی جائے، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے اثاثے منظر عام پر لائے جائیں، سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التوا ریفرنسز پر فوری کارروائی کیلئے مقرر کیے جائیں، اور نوے دنوں میں فیصلے کیے جائیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کے رولز کمیٹی سے جب تک باقاعدہ منظور نہ ہوں یا تعیناتی کا کوئی معیار مقرر نہ ہو تب تک ہائیکورٹس یا سپریم کورٹ میں ججز کی نئی تعیناتی موخر کی جائے.

اجلاس کے بعد اعلامیہ میں میڈیا کیخلاف قوانین کی بھی مذمت کی گئی ہے.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain