تازہ تر ین

پی سی بی کا سپیشلائزڈ ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سپیشلائزڈ ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نجی بینک کے ساتھ کیمپس کے معاہدے کی تقریب کے بعد میڈیا کو بتایا کہ رواں سیزن میں سپیشلائزڈ کیمپس کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، کیمپوں کے لیے نجی بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، پہلا کیمپ فاسٹ باؤلرز کا ہو گا جس میں دور دراز علاقوں سے کھلاڑیوں کو لائیں گے اور مالی معاونت بھی کریں گے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ یہ کیمپ مختصر دورانیے کے نہیں بلکہ طویل مدتی ہوں گے، فاسٹ باؤلنگ کے بعد بیٹنگ، پاور ہٹنگ اور سپن باؤلنگ کے کیمپ بھی لگائیں گے، کیمپس کے لیے دنیا بھر سے نامور کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
اس موقع پر بینک کے سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لائیں گے، ایک پروگرامنگ کے ساتھ ہم ٹیلنٹ کو نکھاریں گے اور پی سی بی کے ساتھ تعاون رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain