تازہ تر ین

ایلون مسک کے ماتحت ٹوئٹر ملازمین سخت پریشان

امریکا: (ویب ڈیسک) ایلون مسک کے ماتحت ٹوئٹر ملازمین سخت پریشان، موجودہ ملازمین کے لیے بلاناغہ ڈیوٹی کے اوقات 8 گھنٹوں سے بڑھا کر 12 گھنٹے کردیئے گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی سخت ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے ٹوئٹر کے کچھ انجینئرز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پورے ہفتے بِلا ناغہ کام پر آئیں اور 8 گھنٹوں کی بجائے 12 گھنٹے ادارے کو دیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں نوٹس دیا گیا ہے کہ اگر ڈیڈ لائن وقت پر پوری نہ ہوئی تو انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔ مخصوص ٹاسک مکمل کرنے کے لیے 7 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے، ان ٹاسک میں بلو ٹک سبسکرپشن فیس کا لاگو ہونا بھی شامل ہے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر کے کئی ملازمین کو نوکری سے برطرف کرکے ٹیسلا کے ملازمین کو بھی بھرتی کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain